جمائما گولڈ سمتھ کی پاکستان میں گزارے رمضان کی یادیں

انگلینڈ : چٸرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جماٸما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب ساٸٹ "ٹوٸٹر” پہ اپنی فلم کا ایک کلپ شٸر کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں رمضان کا وقت میرا پسندیدہ تھا۔ اس کے ساتھ ان کی طرف سے اپنی فلم "What love got to do with” کا ویڈیو کلپ بھی شٸر کیا گیا۔ جمائما خان نے رمضان کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی ٹوٸٹ میں مزید لکھا کہ میرا پسندیدہ وقت پاکستان میں رمضان تھا۔ یہ مہینہ صرف روزوں کا نہیں بلکہ خود کو بہتر انسان بنانے کا بھی ہے۔ جس میں جھوٹ نہ بولا جاے، فضول باتوں اور قسم اٹھانے سے بچا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ غوروفکر ،خیرات ، درگزر، کرنے اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور جلیبیاں کھانے کا وقت ہے۔ یاد رہے کہ جماٸما گولڈ سمتھ پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار مختلف تہوار پہ کرتی نظر آتی ہیں جس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جماٸما کو پاکستان میں گزرے وقت کی یاد ستاتی رہتی ہے۔ ان کی فلم "What love got to di with” بھی پاکستان کی ثقافت کی مثبت انداز میں عکاسی کرتی ہے۔



