جاپان:حکمراں جماعت نے قبل از وقت انتخابات میں بھی میدان مارلیا

ٹوکیو(جانوڈاٹ پی کے)جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے محض 2 ماہ بعد ہی پارلیمان تحلیل کرکے قبل از وقت الیکشن کا اعلان کیا تھا تاکہ بجٹ سمیت قانون سازی کے لیے اکثریت حاصل کرسکیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے عوام نے  64 سالہ وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی اپیل پر حکمراں اتحاد کو دو تہائی اکثریت سے منتخب کرادیا۔

ایوان زیریں کی 465 نشستوں کے لیے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے قدامت پرست حکمران اتحاد کو 323 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔

اس طرح ایک بار پھر سانائے تاکائیچی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے جنھوں نے قبل از وقت الیکشن کا مشکل ترین فیصلہ لیا تھا۔

سانائے تاکائیچی کو دو تہائی اکثریت ملنے کے بعد سے حکمراں جماعت کو بجٹ منظور کرانے اور اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے قانون سازی کے لیے ضروری اکثریت مل گئی۔

مزید خبریں

Back to top button