پاکستان سے میچ کیلئے اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کیخلاف ہونیوالے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہو گی۔
پاکستان کیخلاف ہونیوالے میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی
بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم تین میں سے دو میچز جیتی ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آج دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی ٹیم میں بھی بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں شامل 2 کھلاڑیوں کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
Back to top button