بھارتی معروف اداکار نے ماہ رمضان میں اسلام قبول کرلیا۔

نئی دہلی: یویان ڈیسینا ایک بھارتی اداکارہیں، ویویان ڈیسینا مقبول ترین بھارتی ٹی وی سکرین کا چہرہ ہیں انہوں نےمشہور ڈراموں میں کر رکھا ہے جن میں مدھوبالا، شکتی، پیار کی یہ ایک کہانی اور صرف تم سمیت شامل ہیں ۔ ویویان ڈیسینا ایک عرصے سے ٹی وی سکرین سے دور ہیں اس کے دوران ان کے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا،لیکن ویویان ڈیسینانے حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ وہ پیدائشی طور پہ عیسائی تھے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019 میں رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور تب سے لے کر اب تک وہ اسلامی طرز پر زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے اسلامی تعلیمات کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے ، میری زندگی ابھی کچھ زیادہ نہیں بدلی، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں۔ ویویان نےاپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصر کی ایک صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔یاد رہے ان کی بیوی نوران علی مصر کی مسلمان صحافی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button