برائیلر گوشت کی قیمت میں اضافہ، فارمی انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پرچون سطح پر برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس برائیلر گوشت کی قیمت 368روپے ہوگئی،زندہ برائیلر مرغی کی قیمت3روپے اضافے سے قیمت 254روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے131روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔



