باکسنگ رنگ میں 0-6کاچرچہ،بھارت کو شکست پاکستان کی فتح،عالمی چیمپئن بن گیا.پاکستان نے بھارت کو ایک اور کھیل کے میدان میں مات دے دی۔پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔
یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے روایتی حریف بھارت کے بنٹی سنگھ کو فائنل میں چاروں شانے چت کیا۔52کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پہ در پے حملے کر کے اسے چت کیا۔
میچ کے آغاز پر سمیر خان نے طیارہ گرنے اور0-6کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہرہوگیا اور سمیر خان کو دھکا دیدیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔
Back to top button