ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ  ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں۔

 واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف رواں ہے۔

اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران عراق کے ایک دورے کو یاد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں طویل فضائی سفر کے دوران سونا پسند نہیں۔

انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ  میں جہاز میں نہیں سوتا، میں کھڑکی سے باہر دیکھنا پسند کرتا ہوں تاکہ میزائلوں اور دشمنوں پر نظر رکھ سکوں۔

 ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کو امریکا کی بہت اچھی روایت بھی قرار دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button