انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اب اسے 31 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی اصل تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button