انٹر نٹ سروس بحال۔۔۔ شکریہ”حریم شاہ "

حریم شاہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے رانا ثنا کو انٹرنیٹ بحال کرنے کا الٹی میٹم دیا ۔حریم نے اپنی ٹوئٹ میں رانا ثنا اللہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر رانا جی نے آج رات تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ویڈیوز بحال کر دینی ہیں ۔‘دھمکی آمیز اس ٹوئٹ کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ، اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور تبصرے کئے جارہے ہیں۔کئی صارفین نے ٹک ٹاکر کو مشورہ دیا کہ وہ ویڈیوز بحال کر ہی دیں جبکہ کئی نے یہ جان کر حیرت کا اظہار کیا کہ حریم شاہ کے پاس رانا ثنا اللہ کی بھی ویڈیوز موجود ہیں یہ وزیرِداخلہ کیلئے فکر کی بات ہے۔دلچسپ طور پہ اس دھمکی کے بعد انٹر نٹ بحال ہونا شروع ہوگیا جس کے بعد اس بحث میںمزید اضافہ ہوگیا ،اور لوگوں نے حریم شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید خبریں

Back to top button