آئی سی سی اجلاس، رمیز راجہ پاکستان آسٹریلیا سیریز سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے

لاہور (آن لائن)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پاکستان آسٹریلیا سیریز سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے آفیشلز کے درمیان آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوگی،آئی سی سی کی میٹنگز 7 سے 10 اپریل تک دبئی میں ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز سمیت دیگر معاملات پر دونوں بورڈز بات کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں رمیز راجہ پاکستان آسٹریلیا سیریز سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی میٹنگز میں بھارت سمیت دیگر بورڈز سے باہمی سیریز سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button