سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

ڈی جی خان(جانوڈاٹ پی کے)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہورکے اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 90 سال تھی۔
ذوالفقار کھوسہ 1962 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ بیشتر زندگی مسلم لیگ میں رہے۔
وہ متعدد مرتبہ صوبائی وزیر،مشیر،سینیٹر، گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ 2018 کے انتخابات سے قبل وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
ذولفقار کھوسہ نوازشریف کے جلا وطنی کے دور میں پنجاب کے مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہے۔



