پیپلزپارٹی کاہرورکربھٹوخاندان کے مشن اورعوام کے حقوق کاپاسبان ہے،روحی بانو

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانوکی صدارت میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، روحی بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوایٹمی قوت بنانے کاخواب دیکھنے اورعوام کودنیا میں جینے کاشعوردینے کی پاداش ہی ذوالفقار علی بھٹوکی زندگی کوختم کرنے کاباعث بنی، بھٹوخاندان نے پسماندہ اورمظلوم طبقہ کی ترجمانی کی اورکسانوں،مزدوروں کوحقوق لیکردیئے،آج مزدوروکسان خوشحالی کاسانس بھٹوکی کوششوں کاثمرہے پیپلزپارٹی کاہرورکربھٹوخاندان کے مشن اورعوام کے حقوق کاپاسبان ہے،جہاں عوام کے حقوق کودبایااورپامالی ہوگی پی پی پی پی عوام کے دفاع میں ڈھال کاکرداراداکرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button