ظہران ممدانی نے پورٹو ریکو میں مسجد میں نماز جمعہ ادا کی

پورٹو ریکو (جانوڈاٹ پی کے) نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے جمعہ کو پورٹو ریکو کا دورہ کیا، اور وہاں مسجد جا کر نماز بھی ادا کی۔نیو یارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے جمعے کے روز پورٹو ریکو کے دارالحکومت سان خوان میں واقع ایک مسجد کا دورہ کیا اور وہاں مقامی مسلمانوں کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی۔
#ممداني يزور أحد المساجد في بورتو ريكو بعد فوزه بمنصب #عمدة_نيويوركhttps://t.co/3HS12ZUF7z pic.twitter.com/zmTsATBkBC
— الوطن الإلكترونية (@WatanNews) November 8, 2025
نماز کے بعد انھوں نے تقریر بھی کی اور مسجد کے سوپ کچن انھوں نے مستحقین میں کھانا بھی تقسیم کیا۔ میئر منتخب ہونے کے بعد یہ ظہران ممدانی کا پہلا مذہبی دورہ ہے، انھوں نے پورٹو ریکو میں ایک مصروف دن گزارا اور سیاسی ملاقاتیں کیں۔
ممدانی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز سے عبوری عمل کے دوران مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ نئے سال کے آغاز پر شہریوں کے لیے بہتر خدمات یقینی بنائی جا سکیں، انھوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ اگلے پچاس دنوں میں سب کچھ درست سمت میں آگے بڑھے گا۔
ممدانی سے جب نیویارک کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹِش کے ICE (امریکن امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) ایجنٹس سے متعلق طرزِعمل پر سوال کیا گیا، تو انھوں نے کہا کہ وہ واضح ہدایات دیں گے کہ نیویارک پولیس آئی سی ای کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا ’’میں نیویارک کے شہریوں کے لیے ہمیشہ کھڑا رہوں گا، خاص طور پر اس وقت جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی پورٹیشن فورس بنانے کی کوشش کریں گے۔ میری ہدایت کے تحت نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کسی ایسے اقدام میں حصہ نہیں لے گی جس کا مقصد نیویارک کے عوام کو خوف زدہ کرنا ہو۔
Mayor-Elect Mamdani delivered his first post-election address at a mosque in Puerto Rico today. Hundreds of Muslims, supporters, and media joined the gathering. A powerful moment of faith, unity, and leadership.#Mamdani #PuertoRico #Unity #Community pic.twitter.com/usf2E0eT2K
— Shamsul Haque, MPA (@shaque2000) November 7, 2025



