ایران و عراق زیارات کیلئے بحری سفر کی منظوری،فیری کمپنیوں کو لائسنس جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)زیارات کیلئے ایران و عراق جانے والوں کیلئے بڑی خبر آ گئی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردا محمد یوسف نے کہا کہ بحری راستےسے زائرین کی روانگی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،فیری کمپنی کولائسنس جاری ہو گئے ہیں، سمندری راستے سے ایران عراق روانگی جلد ہی ممکن ہوگی ۔
وزارت مذہبی امور کے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری 2026 سےزیارات گروپ آرگنائزر کے ذریعے ہی روانہ ہوں گے ، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے سڑسٹھ نئے زیارات گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کردیئے گئے ہیں ، اب تک مجموعی طور پر اکانوے زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے ۔ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست وزارتِ مذہبی امورکی ویب سائٹ پردستیاب ہے ۔ وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا ہے زائرین کومحفوظ اورشفاف سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی ۔



