بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھلی کچہری، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

ژوب (جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔

آئی جی ایف سی نارتھ اور قبائلی عمائدین کے اشتراک سے ژوب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کچہری میں سرکاری اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری میں ژوب کے عوامی مسائل کے حل اور امن و ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔

آئی جی ایف سی نارتھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے، عوام نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد رہ کر ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانی ہیں، علاقائی امن کے قیام اور امن برقرار رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے، امید ہے کہ حکومت بلوچستان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button