زرین خان سوشل میڈیا پر غیراخلاقی کمنٹس پر پریشان

ممبئی(jano.pk)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان سوشل میڈیا پر غیراخلاقی اور نازیبا کمنٹس پر بھڑک اٹھیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زرین خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیسے ہی وہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں انہیں غیر مہذب اور ذو معنی تبصرے موصول ہونے لگ جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری پوسٹ چاہے خوشی کی ہو یا غم کی اسی طرح کے تبصرے موصول ہورہے ہیں جنہون نے مجھے پریشان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی موت کی پوسٹ بھی شیئر کروں تو یہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مطلب میری سمجھ سے یہ سب چیزیں باہر ہیں۔

زرین خان نے کہا کہ کیا میرے فالوورز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے؟ کوئی مجھے سمجھا سکتا ہے کہ ’یہ چکر کیا ہے؟‘ان کی پوسٹ پر کئی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے حق میں آواز بلند کی تو کئی نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹس پر بڑھتی بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ زرین خان نے 2010 میں سلمان خان کے مقابل فلم ’ویر‘ سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ہاؤس فل 2، ہیٹ اسٹوری 3 اور اکثر 2 جیسی فلموں میں پرفارمنس دی جبکہ ان کی آخری فلم 2021ء میں ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے ریلیز ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button