صدرزرداری اور بلاول بھٹوزرداری کا وزیر اعلیٰ اور مئیر کراچی پراعتماد کا اظہار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس۔اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور شریک

اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سمیت تمام اراکین کابینہ اور پی پی پی اراکین سندھ اسمبلی شریک

صدر آصف علی زرداری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،اس وقت جنگ کے حالات ہیں، ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر زردار نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے،اپنے اچھے کاموں کے تسلسل کو جاری رکھیں۔صدر زرداری نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں بھی عوام کو جتنا ممکن ہوسکے، ریلیف دیا جائے،اس وقت دنیا میں جنگ کے حالات ہیں، ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئیے

صدرنے مزید کہا کہمسائل کے باوجود سندھ کے وزیراعلی جس انداز میں صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  گل پلازہ سانحے کے حوالے سے بیان میں کہا ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں، سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہمیئر مرتضی وہاب اس لئے ناقابل برداشت ہیں کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں جیالا میئر نہیں چاہتے

میں میئر مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا،سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے گی۔

مزید خبریں

Back to top button