صدرزرداری نوابشاہ اور بلاول بھٹوزرداری گڑھی خدابخش میں نماز عید ادا کرینگے

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری نوابشاہ اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش بھٹو میں نماز عیدالفطر ادا کریں گے. صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر منانے کے سلسلے میں اپنے آبائی شہر نواب شاہ پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ کل ہفتے کے دن منائی جانے والی عیدالفطر کی نماز اپنے عزیز و عقارب، دیرینہ دوستوں اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ادا کرینگے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عیدالفطر اپنی شہید والدہ کے آبائی علاقے نوڈیرو میں ادا کرینگے۔

مزید خبریں

Back to top button