مجھے دھوکے میں رکھا گیا‘ زارا ترین کی اپنی طلاق پر پہلی بار لب کشائی

کراچی(jano.pk)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا ترین نے اپنی طلاق کے حوالے سے پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے اور انکشاف کیا کہ فاران طاہر نے اسے دھوکہ دیا۔

زارا ترین ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور مضبوط شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کے مسائل کو کھل کر بیان کیا ہے۔

حال ہی میں، انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت یعنی اداکار فاران طاہر سے طلاق کے بعد اپنی کہانی کو فرحہ الطاف کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شیئر کیا۔

زارا نے بتایا کہ ان کی ملاقات فاران سے ان کے بھائی علی طاہر کے ذریعے ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں کووڈ کے دوران ہوئی تھی، ابتدا میں دونوں نے فون پر بات چیت کی اور بعد میں خاندانوں کے ذریعے ملاقات ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، خاندانوں کی رضامندی کے بعد ان کی شادی ہوگئی، زارا نے انکشاف کیا کہ فاران ان سے 20 سال بڑے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں غلط بیان کیں۔

زارا نے بتایا کہ فاران ایک اچھے انسان تھے جن کا انہوں نے احترام کیا، لیکن بعد میں انہیں ایسی بہت سی باتوں کا علم ہوا جو شادی سے پہلے ان سے چھپائی گئیں۔

روتے ہوئے زارا نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا، انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا جس کے بعد ان کی شادی صرف چار ماہ میں ختم ہوگئی اور وہ اپنی والدہ کے گھر واپس آگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ شادی ٹوٹنے کی وجہ سے انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا، دو سال بعد، زارا خود پر ناراض ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت کے بعد خود کو اتنی تکلیف کیوں دی۔

مزید خبریں

Back to top button