شکارپور،زائرین کی کوچ کو حادثہ،10زخمی

شکارپور(جانو ڈاٹ پی کے)سکھر–لاڑکانہ قومی شاہراہ پر ٹاؤن مدیجی کے قریب زائرین کی گاڑی کو شدید حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیہون شریف حضرت لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کوچ میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو مدیجی اور شکارپور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے سرگودھا سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں برکت علی، محمد سجاد، غلام مصطفیٰ، حضور احمد اور محمد عرفان شامل ہیں

مزید خبریں

Back to top button