مخدوم زین شاھ قریشی روحانی دورے پر تھرپارکر پہنچے، ہزاروں لوگوں کا پرجوش استقبال

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) غوثیہ جماعت کے مرشد اور روحانی پیشوا مخدوم محمد زین حسین شاھ قریشی روحانی دورے پر تھرپارکر پہنچ گئے۔

تحصیل ڈاھلی میں روحانی دورا کرتے ہوئے گائوں بھاڈاڑی اور وھراڑی پہنچے جہاں ھزاروں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔

گزشتہ رات گائوں رڑاکر میں ٹہرے جہاں سے صبح کے دعائیں خیر کے بعد تحصیل ڈاھلی کے مختلف گائوں میں روحانی دورا کرنے کے لیے روانہ ہو گئے۔

غوثیہ جماعت کے مرشد اور پی ٹی آئی کے ایم این اے مخدوم محمد زین حسین قریشی کا تحصیل ڈاھلی کا روحانی دورا کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں تحصیل ڈاھلی کے گائوں بھاڈاڑی، گائوں وھراڑی، گاؤں حسن کی ڈانی، سائے کاپار، گائوں ڈوری میں خلیفہ الھڈنو راھمون کے روٹی کی دعوت میں شرکت کیا۔ جس کے بعد مختلف گائوں میں شرکت کرینگے جس میں کالاریو، گائوں موسی کی ڈانی، گائوں کھاڑیوں مختلف گائوں میں روحانی دورا کرنے کے بعد مین دعوت روٹی کی دوسری نائٹ کا پروگرام گائوں جیسی جوپار میں خلیفہ وڈیرو نظام الدین راھمون کی پاس ہے جس کے بعد 10 فیبروری کا تحصیل ڈاھلی اور چھاچھرو کے مختلف گائوں میں روحانی دورا کرینگے۔

جن کے ساتھ خلیفہ وڈیرو نظام الدین راھمون، جی ڈی اے کا سابقہ ایم پی اے عبدالزاق راھمون، جی ڈی اے کا سابقہ ٹاؤن چیئرمین چھاچھرو قمر الدین راھمون، محمد موسیٰ سمیجو، خلیفہ محمد صدیق خاصخیلی اور مرید ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button