مولانا ظفر علی خان کا تحریک پاکستان میں کردار ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہے، مسعود علی خان

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)تحریک پاکستان کے عظیم رہنمااور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے پوتے مسعود علی خان نے کہا ہے کہ مولانا ظفر علی خان کا تحریک پاکستان میں کردار ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہے انہوں نے اپنے قلم سے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونکی اور انہیں خواب غفلت سے بیدار کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور چادر چڑھانے کے موقع پر میڈیا سے گفٹگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے صاحبزادہ معظم علی خان، سابق صدر پاکستان محمد رفیق تا رڑ کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور مقامی ایم این اے بلال فاروق تارڑ کے والد محمد فاروق تارڑ، بھٹہ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد رفیق بھٹہ، پیرا گون مارکی کے چیف ایگزیکٹیو اور وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے روح رواں راشد رفیق بھٹہ، پاکستان جرنلسٹس کونسل کے صدر ڈاکٹر خالد محمود اور ممتاز بزنس میاں ندیم بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان ایک فرد نہیں بلکہ ایک تحریک تھے انہوں نے ایک نہیں بلکہ کئی محاذوں پر کام کیا۔ انہوں نے اپنی تحریروں، ولولہ انگیز تقریروں اور شاعری کے ذریعے برصغیر سے انگریز سامراج کے پاؤں کو اکھاڑنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔مسعود علی خان نے مزید کہا کہ مولانا ظفر علی خان ایک سچے عاشق رسول اور نعت گو شاعر تھے انہوں نے فتنہ قادیانت کے خلاف بھی بھر پور جہاد کیا۔ قیام پاکستان کی تحریک میں ان کا کردار نمایاں اور لائق تحسین ہے۔ قبل ازیں انہوں نے بابائے صحافت کی رہائش گاہ کا دورہ بھی کیا جس میں وزیرآباد چیمبرآف کامرس کا دفتر قائم کیا گیا ہیانہوں نے چیمبر آف کی انتظامیہ کی طرف سے عمارت کی تزئین و آرائش،اس کی اصل شکل میں بحالی اور مولانا ظفر علی خان کے بیڈ روم کو ان کے زیر استعمال اشیاء اور لائبریری کے لئے مختص کرنے پر مسرت بھرے جذبات کا اظہار کیا اورعظیم عمارت سے جڑی اپنی یادیں تازہ کیں۔انہوں نے محمد رفیق بھٹہ کی درخواست پر مولانا ظفر علی خان کے زیر استعمال اشیاء ان کے بیڈ روم کی زینت بنانے کے لئے دینے کا وعدہ بھی کیا۔اس موقع پر مولانا ظفر علی خان کے پڑپوتیمعظم علی خان نے بھی بابائے صحافت اور جد امجد کی رہائش کی بحالی کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور اپنے بچپن کی یادیں شرکاء کے ساتھ شئیر کیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر عطاء تارڑ اور مقامی رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کے والد محترم محمد فاروق تارڑ نے بھی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی تحریک پاکستان کے حوالے سے خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔علاوہ ازیں بھٹہ گروپ آف کمپنیز کے کے چیف ایگزیکٹیو محمد رفیق بھٹہ راشد رفیق بھٹہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بابائے صحافت کے خراج عقیدت پیش کیا اور انکی رہائش گاہ کو اصل حالت میں بحال رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔



