بیوی کے بعد گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئی:یوزویندر چہل اور آر جے مہوش انسٹاگرام پر اَن فالو، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور مبینہ گرل فرینڈ  آر جے مہوش نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر  ان فالو کردیا جس کے بعد ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور مسلسل ڈیٹنگ کی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بننے کے بعد بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے۔

جس کے بعد ان کے تعلقات کی نوعیت پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

چند ماہ سے دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جن کی انہوں نے کئی بار تردید کی تھی۔ تاہم حالیہ پیش رفت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

انسٹاگرام پروفائلز پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوا کہ اب چہل اور مہوش ایک دوسرے کو فالو نہیں کر رہے۔ اس حوالے سے اسکرین شاٹس بھی سامنے آئے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کی فالوونگ لسٹ میں شامل نہیں۔

یہ معاملہ  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ بات انسٹاگرام پر ہر جگہ پھیل چکی ہے، دونوں نے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ صرف دوستی تھی؟ جبکہ دوسرے نے کہا کہ جو بھی تعلق چہل اور آر جے مہوش کے درمیان تھا، وہ اب ختم ہوتا نظر آتا ہے، کیونکہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔”

واضح رہے کہ یوزویندر چہل نے 2020 میں کوریوگرافر اور ریئلٹی شو اسٹار دھناشری ورما سے شادی کی تھی۔

تاہم 2024 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی  اور گزشتہ سال ان کی طلاق کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button