یوٹیوب دوبارہ متعارف کرا رہا ہے پرائیویٹ میسجنگ فیچر، محدود صارفین میں ٹیسٹنگ شروع

لندن(جانوڈاٹ پی کے)2019 میں یوٹیوب نے پرائیویٹ میسجنگ فیچر کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا تھا۔

مگر اب ایک بار پھر میسجنگ فیچر کو یوٹیوب کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور اس کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

جن صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے وہ موبائل ایپ میں میسجز کے ذریعے ویڈیوز شیئر کرسکتے ہیں۔

وہ شیئر بٹن پر کلک کرکے فل اسکرین چیٹ ایپ کے اندر اوپن کرکے ون آن ون یا گروپ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔

صارف کے دوست اپنی ویڈیو کے ساتھ ریپلائی کرسکتے ہیں یا ایموجیز یا ٹیکسٹ میسجز کو استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی آزمائش آئرلینڈ اور پولینڈ میں کی جا رہی ہے۔

یہ متعدد صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ ابھی یوٹیوب ویڈیوز کو صرف ٹیکسٹ، ای میل، واٹس ایپ، انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز یا دیگر میسجنگ پلیٹ فارمز پر ہی شیئر کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا جاتا ہے۔

جب یوٹیوب نے 2019 میں اس فیچر کو پلیٹ فارم سے ہٹایا تھا تو ایسا کرنے کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

اس بار کسی چیٹ کے آغاز سے قبل انوائیٹ بھیجنا ضروری ہوگا اور صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہی اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے (کم از کم آزمائشی مراحل میں تو ایسا ہی ہے)۔

کمپنی کی جانب سے ان سینڈ (unsend) میسجز، بلاک اور رپورٹ جیسے فیچرز بھی میسجنگ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

میسجز پر بھی ویڈیوز اور کمنٹس کی طرح یوٹیوب کمیونٹی گائیڈ لائنز کا اطلاق ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button