کراچی: لائنز ایریا میں نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں واقع شاہ نواز بھٹو کالونی، کرن بیکری کے قریب ایک گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

اطلاع ملنے پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ سمیر ولد امجد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button