پیپلزپارٹی بدین کی جانب سے58واں یومِ تاسیس تعلقہ شہید فاضل راہو میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کی جانب سے58واں یومِ تاسیس تعلقہ شہید فاضل راہو میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسے سے لائیو خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد اس فلسفے اور نظریہ پر رکھی کہ ہم نے اس ملک کے متوسط طبقے کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ ان کے عدالتی قتل کے بعد شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس نظریے کو آگے لے کر چلیں اور تیس سال آئین و جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، عوام کے حقوق کیلئے دو آمروں کا مقابلہ کیا اور آخر کار لیاقت باغ میں شہادت قبول کی، مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کے پرچم کو تھامے رکھا ہے ضلع بدین کے تمام پارٹی کارکنوں نے اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا خطاب نظم و ضبط کے ساتھ سنا۔

یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل و صدر پیپلزپارٹی ضلع بدین جام علی اصغر ہالیپوٹہ اور جنرل سیکریٹری ضلع بدین ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو نے کہا کہ آج کا دن پارٹی کارکنوں کے لیے عید کا دن ہے۔ جیالے اپنے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لائیو خطاب سننے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ہر کارکن کو یومِ تاسیس کی مبارکباد۔ غریب عوام کے حقوق اور پارٹی کی بقا کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، دو مارشل لا اور دیگر سازشیں بھی 58 برسوں میں پارٹی کو ختم نہ کر سکیں۔ پارٹی قائم ہے اور قائم رہے گی۔ موجودہ ظالم حکمرانوں نے عید کے دن بہن فریال تالپور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا اپنے کارکنوں کے ساتھ ہے اس موقع پر صوبائی وزیرِ سندھ برائے جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو، ترجمان حکومتِ سندھ جام عبدالواحد ہالیپوٹہ، ایم این اے حاجی رسول بخش چانڈیو، ایم این اے میر غلام علی تالپور، سینیٹر ڈاکٹر خالده سکندر منڌرو، صدر تعلقہ بدین و ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ایم پی اے میر اللہ بخش تالپور، ایم پی اے ارباب امان اللہ، ایم پی اے تنزیلہ اُمّ حبیبہ قمبراڻي، چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی، قبول محمد کھٹیان، پریس سیکریٹری پیر وقار شاہ جیلانی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حاجی میر ملاح، تعلقہ صدر حاجی الھڏنو چانڈیو، تعلقہ جنرل سیکریٹری عرفان گجر، جنرل سیکریٹری لیڈیز ونگ ساجدہ تالپور، پیر امجد شاہ،کاشف۔رضا آرائیں عمر شاھانی ،قاسم میمن حاجی عبدالغفور میمن، ڈاکٹر دودو مہری سمیت پیپلزپارٹی کے تمام تعلقہ صدور اور جنرل سیکریٹری بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button