عمران خان کی ڈیل فائنل؟ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف سے رحم کی اپیل

لاہور/راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف سے باقاعدہ طور پر سیاسی مفاہمت اور رحم کی اپیل کر دی ہے جس نے ملک بھر کے سیاسی حلقوں میں ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ جیل کے دورے پر آئی ایک متحرک خاتون این جی او رہنما کے ذریعے ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف تک یہ اہم پیغام پہنچایا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست کو اس انتہا سے نکال کر معاملات کو ختم کیا جائے اور آگے بڑھا جائے کیونکہ انہوں نے خود نواز شریف کی بیماری کے دوران ان کی رپورٹس اور علاج میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ادھر اڈیالہ جیل سے یہ مصدقہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ عمران خان اب جیل کی قید و بند کی سختیوں سے شدید تنگ آ چکے ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر باہر نکلنے کے لیے بے چین ہیں جس کے لیے ان کے قریبی ساتھیوں نے مقتدر حلقوں کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کروانے کی تگ و دو تیز کر دی ہے۔ دوسری جانب جمائمہ گولڈ سمتھ اور حکومتِ پاکستان کے درمیان عمران خان کے بیٹوں کے ویزے کے معاملے پر بھی شدید لفظی جنگ جاری ہے جہاں جمائمہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹوں کو نائی کوپ پر پاکستان بلانے کا مقصد انہیں برطانوی تحفظ سے محروم کر کے گرفتار کرنا ہے جبکہ مقتدر حلقوں نے واضح کر دیا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ایجنڈے پر نہیں ہے اور انہیں اپنے کیسز عدالتوں میں ہی ثابت کرنا ہوں گے ورنہ جیل کی سلاخیں ابھی طویل عرصے تک ان کا مقدر بنی رہیں گی۔
حالیہ پیش رفت کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے گوہر بٹ کا یہ وی لاگ اس لنک پر ملاحظہ کریں:




