یشما گل نے ہانیہ کی شادی کی ڈیٹ بتادی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ یشما گل نے اپنی بہترین دوست ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق حقیقت بیان کردی۔
یَشما گل نے نجی ٹی وی کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس دوران فون کال پر ایک مداح نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق سوال کیا؟
انہوں نے پوچھا کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ کیا ہانیہ عامر اور عاصم اظہر شادی کر رہے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا آپ اس کی تاریخ بتا سکتی ہیں؟
اس سوال کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ میرے خیال میں دو لوگوں کی شادی ان کا ذاتی اور نجی معاملہ ہوتا ہے، اس بارے میں صرف وہی لوگ بات کر سکتے ہیں۔ مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہونے والا ہوا تو وہ خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اس کا اعلان کریں گے، میں دعا کرتی ہوں کہ ہر کسی کو ایک اچھا، خیال رکھنے والا اور عزت دینے والا شریکِ حیات ملے، جو بھی شادی کرنے جا رہا ہو۔



