نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اور مضبوط کردیا،سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے اور مضبوط کردیا ہے۔

ایک بیان میں یائیر گولان نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے اور مضبوط کردیا ہے، اس جنگ میں ایران اسٹریٹیجک فوقیت کے ساتھ ابھرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے خود کو اسرائیلی سکیورٹی کے لیے خطرہ ثابت کردیا وہ اب ایک دن کے لیے بھی اقتدار میں رہنے کے اہل نہیں رہے۔

یائیر گولان کا کہنا تھاکہ 7 اکتوبر کی ناکام کابینہ کو اگلے دور کی قیادت نہیں کرنی چاہیے، اسرائیل کی حقیقی سکیورٹی کے لیے حکومت کا بدلنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button