بھارت سےاسرائیل کو’’دیوانہ وارمحبت‘‘مل رہی ہے،نیتن یاہو

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھارت اور نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بھارت سے بے پناہ محبت مل رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑی طاقت قرار دے دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھارت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو سراہادنیا بھر میں ایران اور لبنان پر حملوں کی وجہ سے اسرائیل کو تنقید کا سامنا ہے۔
نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ اسرائیل دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے لیکن بھارت سے منفرد تعلقات کی تعریف کی اور ان تعلقات کو بڑی طاقت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے کئی ممالک میں اپنی قانونی حیثیت پر مسائل کا سامنا ہے لیکن بھارت میں ایسا نہیں ہے، بھارت میں اسرائیل کو دیوانہ وار تعاون مل رہا ہے، انتہائی دیوانہ وار تعاون مل رہا ہے۔مغربی کنارے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران نریندر مودی سے اپنے تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ میرے خیال میں سب سے زیادہ فالوورز سب سے زیادہ ہیں،اتنے دنیا میں کہیں اور نہیں ہوں گے۔نیتن یاہو کی جانب سے بھارت میں اپنی مقبولیت سے متعلق یہ پہلا بیان نہیں ہے بلکہ اس سے قبل2018میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئی دہلی کے دورے کو انہوں نےلوو فیسٹ قراردیاتھا۔



