ایران کیساتھ جنگ اور لبنان پر حملے اسرائیلی وزیر اعظم کو لے ڈوبے

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)ایران کیساتھ جنگ اور لبنان پر حملے اسرائیلی وزیر اعظم کو لے ڈوبے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگ بندی کے معاملے پر اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر شدید دباؤ کا سامنا ہے، جس نے ان کی سیاسی پوزیشن کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تقریباً58فیصد اسرائیلی عوام ایران کے ساتھ جنگ کے نتائج اور موجودہ جنگ بندی پر شکوک و شبہات رکھتے ہیں۔دوسری جانب 79 فیصد افراد لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر امریکا کے ساتھ ساتھ کینیڈا، جرمنی اور دیگر ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور کشیدگی کو مزید نہ بڑھائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے تناظر میں نیتن یاہو کے لیے یہ صورتحال نہایت حساس ہے۔ اگر اسرائیلی عوام کی اکثریت جنگ بندی کے خلاف رہی تو انہیں سیاسی طور پر نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، جبکہ عالمی دباؤ کو نظرانداز کرنا بھی آسان نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button