عالمی جنگ کی دستک،نواز شریف کا ایران کا ساتھ دینے کا دو ٹوک اعلان

​تہران/لندن/لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے درمیان لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی اور دوٹوک الفاظ میں ایران کی بھرپور اخلاقی و سفارتی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

​جنگی محاذ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ایران نے ریاض میں سی آئی اے (CIA) کے اس خفیہ دفتر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے جو امریکی سفارت خانے کے اندر قائم تھا، جس کی تصدیق امریکی میڈیا ‘فاکس نیوز’ نے بھی کی ہے۔ مزید برآں، دبئی میں امریکی کونسل خانے پر ہونے والے حملے میں 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس نے امریکی حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

​وی لاگ میں سینئر صحافی گوہر بٹ نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے علیمہ خان کے متنازع بیان پر بھی کڑی تنقید کی اور واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع صرف اس کی ایٹمی طاقت کی وجہ سے محفوظ ہے۔ اس تمام صورتحال کی مکمل تفصیلات یہاں دیکھئے

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button