ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید3میڈلز جیت لیے

ریاض(جانو ڈاٹ پی کے)ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 3 میڈلز جیت لیے۔سعودی عرب میں ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ مردوں کے مقابلوں میں 57 جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 18 ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہوئے۔ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے تینوں کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پرفارمنس دکھاتے ہوئے میڈلز اپنے نام کیے۔پاکستان آرمی کی اولمپین صدف صدیقی نے ویمنز ماسٹرز کیٹیگری میں بھرپور مہارت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا۔ حوالدار مقبول احمد نے انفرادی ماسٹرز کیٹیگری میں جبکہ انعام اللہ نے سینئرز کیٹیگری میں کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔



