پاکستان میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کا اہم دورہ، 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت متوقع

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)عالمی بینک کے صدر اجے بنگا دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے دورے کا مقصد پاکستان میں معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازعے پر بات چیت ہے۔

ذرائع کے مطابق اجے بنگا چار فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے اور ان کے اس دورے کے دوران عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت متوقع ہے، جس کے تحت 2035 تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

دورے کے آغاز پر اجے بنگا نے اپنے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا بھی دورہ کیا۔ حسن ابدال میں وزیر اقلیتی امور امریش سنگھ اروڑا، ڈی پی او اور ڈی سی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اجے بنگا نے گوردوارہ میں مذہبی رسومات ادا کیں اور سکھ برادری کی جانب سے سروپا پیش کیا گیا۔

گوردوارہ کے دورے کے بعد عالمی بینک کے صدر اور ان کا وفد ٹیکسلا میوزیم پہنچا تاکہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی ورثے سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button