پریس کلب ٹھٹھہ میں توانائی اور ماہی گیروں کے مسائل پرمشاورتی ورکشاپ

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن )پریس کلب ٹھٹھہ میں توانائی اور ماھیگروں کے مسائل پر ایک مشاورتی ورکشاپ منعقد کیا گیا
فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرمن فاطمہ مجید موٹاڻی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جلد ہی ماہیگیروں کو کارڈ جاری کرے گی ایف سی ایس ماضی میں دیوالیہ ہو چکا تھی، لیکن چارج ملنے کے بعد اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا گیا ہے ان خیالات کا اظھار انھوں نے پریس کلب ٹھٹھہ میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ایف سی ایس کا انتظام درست نہیں تھا، لیکن 25 آگسٹ کے بعد ملازمین کی تین ماہ کی رکی ہوئی تنخواھیں ملازمین کو ادا کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کا اکاؤنٹ بلکل خالی تھا، لیکن ہم تاریخ میں پہلی بار 17 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی فش ہاربر اتھارٹی کو کرایہ کی مد میں ایک ٹکہ بھی نہیں دیا گیا تھا، لیکن ہم نے کرایہ ادا کیا اور بجلی کی مد میں 70 لکھ روپے بھی مہیا کیے انہوں نے کہا کہ ایف سی ایس کے سارے سسٹم کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے اور ملازمین کی حاضری بھی ڈجیٹل کی جائے گی اونچے سمندر میں حادثات کا شکار ہونے والے ماھیگیروں کے ورثاء کی مالی مدد بھی کی گئی ہے یورپی یونین کی جانب سے لگی ہوئی پابندی اسی سال ختم ہونے کے بعد نئی مارکیٹ تیار کی جائے گی جہاں مچھلی کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق رکھا اور سپلائی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انڈیا کی جیلوں سے رہا ہونے والے 48 ماھیگیروں کو واھگا بارڈر پر استقبال کیا گیا اور ان کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا رمضان شریف کے موقع پر مالی مدد اور راشن بھی مہیا کیا گیا۔ کینسر سمیت دیگر بيماریوں میں مبتلا ماھیگیروں کی بھی مالی مدد کی گئی انہوں نے کہا کہ فشریز کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی تعاون سے جلد ماھیگروں کو ماہیگیر کارڈ بھی دیے جائیں گے ایف سی ایس کو مکمل طور پر خود کفیل بنایا جائے گا اور ماھیگروں کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے دوسری جانب سوسائٹی فار رورل ڈولپمنٹ سندہ کی جانب سے ورکشاپ میں شریک ایاز سومرو کی جانب سے ورکشاپ شرکت کرنے والوں کو توانائی منصوبوں پر جس میں ٹھٹھہ میں جاری ونڈ مل پراجییکٹس کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کو ونڈ مل سے منفی اثرات سے بچانے مقامی لوگوں کو روزگار دلانے سمیت موثر شراکتی طریقوں کو ضلعی سطح پر بھتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے سول سوسائٹی کے رھنمائوں، سماجی تنظیموں اور صحافیوں کی جانب سے بھی خیالات کا اظھار کیا گیا اور آرائے بھی پیش کیں گئیں ورکشاپ میں ٹھٹھہ کے سینیئر صحافی اسماعیل میمن، جاوید لطیف میمن، منصور جلالانی، رحمت اللہ چھٹو، حاجن سولنگی سماجی رھنما حبیب اللہ رانٹو، خالد میمن، جاوید میمن، شھزاد اوٹھو، رضوانہ اوٹھو سمیت دیگر نے شرکت کی



