ویمنز ورلڈکپ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا

کولمبو(jano.pk)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
کولمبو میں کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا، نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، میچ کو پہلے 46 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، بارش رُکنے کے بعد جب کھیل شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کی بیٹرز حریف بولرز کے خلاف اچھا کھیل پیش نہ کرسکیں۔
عمیمہ سہیل تین، منیبہ علی بائیس اور سدرہ امین 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ کھلاڑیوں کو بارش کی وجہ سے پھر میدان سے باہر جانا پڑا، دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان ویمن ٹیم کی مزید دو وکٹیں گریں، 25 اوورز کے اختتا م پر پاکستان کا اسکور 5 وکٹ پر 92 رنز رہا۔
عالیہ ریاض 28 اور سدرہ نواز 6 رنز پر ناٹ آؤٹ تھیں۔ اس موقع پر بارش اور پھر گیلے میدان نے کھیل کودوبارہ شروع ہونے نہ دیا اور میچ ختم کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔



