2025 میں ویمن ٹینس پلیئرز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایتھلیٹس بن گئیں

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر آمدنی میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس پلیئرز کی 2025 میں آمدنی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے تحت ٹینس اسٹار کوکو گوف رواں برس سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار پائیں۔
امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کوکو گوف نے سال 2025 میں 31 ملین امریکی ڈالرز کمائے، کوکو گوف کو8 ملین ڈالرز پرائز منی اور 23 ملین ڈالرز اسپانسر شپ اور دیگر معاہدوں سے ملے۔
کوکو گوف لگاتار تیسرے برس سب سے زیادہ کمانے والے والی ویمن ایتھلیٹ قرار پائی ہیں۔
سیزن میں نمبر ون رہنے والی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے رواں سال میں 30 ملین ڈالرز کمائے، ارینا کو 15 ملین ڈالرز پرائز منی اور باقی معاہدوں سے ملے۔
ومبلڈن چیمپئین ایگا شویٹک نے 23.1 ملین ڈالرز کمائے، ایگا کو 10.1 ملین ڈالرز پرائز منی اور 13 ملین ڈالرز معاہدوں سے ملے۔
فری اسٹائل اسکائیر ایلین گو نے 23 ملین ڈالرز کمائے۔
اب تک صرف 4 ویمن ایتھلیٹس رواں سال میں 30 ملین ڈالرز کمائے چکی ہیں ، 4 ایتھلیٹس میں کوکو گوف ارینا سبالنکا نومی اوساکا اور سرینا ولیمز شامل ہیں۔
ٹاپ 15 میں زیادہ کمانے والی ایتھلیٹس میں 10 ٹینس پلیئرز اور ٹاپ 10 میں زیادہ کمانے والی ایتھلیٹس میں 7 ڈبلیو ٹی اے پلیئرز شامل ہیں۔



