شہدادکوٹ: مسلح ملزمان کا دوستی سے انکار پر بیوہ خاتون پر سرعام تشدد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ میں دوستی رکھنے سے انکار پر مسلح ملزمان نے بیواہ خاتون کو سر راہ یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ دئے، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان جسم پر ہاتھ بھی لگاتے رہے، میرے چیخنے چلانے پر لوگ جمع ہوگئے جس پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں اپنے بھائی اور بھانجے کے ساتھ گھر کے لئے کھانے پینے کا سامان لیکر واپس آ رہی تھی. ادھر واقعے کے خلاف شہریوں نے کوٹو موٹو چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی، بعد میں متاثرہ خاتون اور شہریوں نے تھانہ اے سیکشن پر پہنچ گئے اور وہاں بھی احتجاج کیا. جس کے بعد پولیس افسران نے نوٹس لیا. متاثرہ خاتون نے تھانہ اے سیکشن پر 3 ملزمان عدنان، علی حیدر اور ساگر مگسی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.



