ایران میں خواتین کو باضابطہ طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت، لائسنس کے اجرا کا فیصلہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران میں خواتین کو باضابطہ طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد  اب خواتین موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کر سکیں گی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  اس فیصلے کے بعد موٹر سائیکل کے حوالے سے برسوں سے جاری قانونی ابہام کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ اس سے قبل قانون میں خواتین کے موٹر سائیکل یا اسکوٹر چلانے پر واضح پابندی موجود نہیں تھی تاہم عملی طور پر حکام خواتین کو لائسنس جاری کرنے سے انکار کرتے رہے تھے۔

اس قانونی خلا کے باعث حادثات کی صورت میں خواتین کو قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے گزشتہ روز ایک قرارداد پر دستخط کیے جس کا مقصد ٹریفک قوانین کو واضح کرنا ہے، یہ قرارداد گزشتہ ماہ کے آخر میں ایرانی کابینہ سے منظور کی گئی تھی۔

اس قرارداد کے تحت ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خواتین درخواست گزاروں کو عملی تربیت فراہم کرے، پولیس کی براہ راست نگرانی میں امتحان لے اور انہیں موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے۔

مزید خبریں

Back to top button