سرگودھا میں Days of Activism۔16کے موقع پر خواتین پر تشدد کیخلاف آگاہی پروگرام کا انعقاد

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)دنیا بھر کی طرح سرگودھا میں بھی 16 Days of Activism against Gender-based Violence کے موقع پر خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی مہم کے تحت ایک اہم اور پُراثر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام وومن چیمبر آف کامرس سرگودھا کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔

تقریب میں فاؤنڈر صدر شمیم آفتاب کی سربراہی میں وومن چیمبر آف کامرس سرگودھا کی موجودہ صدر صمیرا حریرہ اور وائس صدر عادیلہ اسلم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیمبر کی ایگزیکٹو ممبران سغریٰ عالم، روبینہ مختار، شازیہ نورین بنگش اور عابدہ نذر بھی موجود تھیں، جبکہ قیصرا اسماعیل نے بطور ایگزیکٹو ممبر فعال کردار ادا کیا۔

پروگرام میں مہمانِ خصوصی مسرت جبین تھیں، جبکہ معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اظہر نے خواتین کی جسمانی و ذہنی صحت، گھریلو تشدد کے منفی اثرات اور بروقت طبی معاونت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے خواتین پر تشدد کے خاتمے، برابری، بااختیاری اور محفوظ معاشرے کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ 16 روزہ عالمی مہم خواتین کے تحفظ اور باعزت زندگی کے فروغ کا مؤثر پیغام ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشرتی سطح پر ایسے منفی رویوں کا خاتمہ ناگزیر ہے جو جینڈر بیسڈ وائلنس کو جنم دیتے ہیں۔

آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے لیے ایسی آگاہی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔

پروگرام کی انتظامی ذمہ داریاں وومن چیمبر آف کامرس سرگودھا کی ایڈمن عیشاء نے انجام دیں۔

مزید خبریں

Back to top button