سردی نے بچوں کی موجیں کرادیں،چھٹیاں لمبی ہوگئیں

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سردی کی شدید لہر کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں میں ایک ہفتے کی اضافی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور موسم سرما کی شدت میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافہ ضروری تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آج دوپہر 3 بجے ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ والدین کی اکثریت کی درخواست کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو سردی کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔



