تھرپارکر: ڈیپلو میں ہرن کا شکار، وائلڈ لائف ٹیم اور پولیس نے جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو کے گاؤں پڑھياري کے قریب جنگلاتی علاقے میں شکاریوں کی جانب سے نایاب نسل کے ہرن کے شکار کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم اور ڈیپلو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق شکاری خفیہ طور پر جنگل میں داخل ہوئے اور جنگلی حیات کو نشانہ بنایا، جو جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ مقامی افراد ہرن سمیت جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے گشت میں اضافہ کیا جائے اور ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تھر کی جنگلی حیات محفوظ رہ سکے۔

مزید خبریں

Back to top button