خبردار،ہوشیار،طوطے رکھنے والوں کے اب”طوطے اُڑایئے”جائیں گے،رجسٹریشن نہ کرائی تو گرفتاری ہوگی!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)طوطے رکھنے کے شوقین حضرات کے لئے ڈیڈ لائن جاری کردی گئی ہے ۔محکمہ جنگلی حیات نے طوطوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگئی۔
محکمہ حکام کے مطابق رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 5دسمبر مقرر کی گئی ہے، مقررہ مدت کے بعد بغیر اندراج کے طوطے رکھنے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ طوطوں کی رجسٹریشن فیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
الیگزینڈرین، گلاب کے رنگ والے طوطے کی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے۔ ا سکے علاوہ سلیٹی سر والے طوطے، بلسم سر والے طوطوں کی رجسٹریشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
شہری وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلی حیات کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔



