قمبر شہداد کوٹ:وائلڈ لائف کی کارروائی، برآمد شدہ 72 غیر ملکی آبی پرندے لنگھ جھیل میں آزاد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ میں شکاریوں سے برآمد کئے گئے غیر ملکی پرندے جھیل کے حوالے کردئے گئے، مہمان آبی پرندوں کو وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے لنگھ جھیل میں چھوڑ دیا، پانی میں پہنچنے پر پرندوں کو نئی زندگی مل گئی. وائلڈ لائف حکام نے دو روز قبل کاروائی کرکے 72 غیرملکی آبی پرندے برآمد کئے تھے، حکام نے غیرملکی نایاب پرندوں کا شکار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا تھا. حکام کے مطابق کسی کو مہمان پرندوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

مزید خبریں

Back to top button