ٹرمپ وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل سے باخبر ہیں، جلد رد عمل دیں گے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل سے باخبر ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم کی اپیل پر جلد رد عمل دیں گے۔

ادھر سینئر ایرانی عہدیداروں نے بھی کہا ہے کہ ایران وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دوہفتے توسیع کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے۔ وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی بھی درخواست کردی۔

مزید خبریں

Back to top button