ایران میں زمینی فوج داخل کرنے کاارادہ نہیں،آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہاکہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج داخل کرنے کاارادہ نہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ  ایران 47 برس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہواہے، امریکی عوام جانتے ہیں کہ یہ ایک باغی اور دہشت گرد ریاست ہے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا امریکی صدرسمجھتے ہیں کہ ایران جنگ پر انہیں امریکیوں کی حمایت حاصل ہے۔

ترجمان نے کہاکہ  آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرزکےتحفظ کیلیے اقدامات کررہےہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران میں فوجی کارروائی کے بعد امریکا کے ایران میں کردار سے متعلق  صدرٹرمپ اپنے مشیروں سے مشاورت کررہے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسپین امریکی فوج کےساتھ تعاون کے لیے رضامندہے۔

مزید خبریں

Back to top button