پاکستان کا بڑا فیصلہ: متحدہ عرب امارات کو گندم مصنوعات برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ ٹن گندم مصنوعات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے،پہلے مرحلے میں آٹا، میدہ ، سوجی اور دیگراشیا ءبرآمد کی جائیں گی۔

سری لنکا،چین سمیت کئی ممالک نے پاکستان سے گندم مصنوعات خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وفاقی حکومت کے زیر انتظام فلارملز گندم مصنوعات کی برآمد کے نظام میں شامل ہوں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کو گندم مصنوعات ایکسپورٹ میں فعال کردار نبھانےکی ہدایت کردی، پاکستان میں گندم کی نئی فصل کی آمد شروع ہونے سے ملکی غذائی ضروریات سے سرپلس گندم دستیاب ہوگی، پنجاب کی مقامی نئی گندم آئندہ ماہ آنا شروع ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button