عادل راجہ اور شہزاداکبرپر حملہ کرنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)لندن کی ایک عدالت میں2پاکستانی شہریوں عادل راجہ اور مرزا شہزاد اکبر کے برطانیہ میں گھروں پر پرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں مبینہ ’ہٹ مین‘ کو پیش کیا گیا ہے۔برمنگھم سے تعلق رکھنے والے لوئس ریگن پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال کرسمس کی شام مرزا شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں معاملے کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ25سالہ ریگن دونوں افراد کے گھر ان پر حملے کی منصوبہ بندی کے سربراہ تھے۔عدالت میں بتایا گیا کہ مبینہ طور پر ریگن نے ایک مزودر کا یونیفارم پہنا اور ماسک اوڑھ کر کیمبرج شائر میں شہزاد اکبر کے گھر پر حملہ کرنے کی تیاری کی جبکہ ایک اور گروہ اسی وقت عادل راجہ کے گھر پہنچا لیکن وہ موجود نہیں تھے۔یاد رہے کہ شہزاد اکبر سابق وزیر اعظم عمران خان کی وزارت عظمی کے دوران مشیر برائے احتساب اور امورِ داخلہ رہ چکے ہیں۔



