باراتیوں کی تواضع کیلئے لایا گیا بیل فرارہوگیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے علاقے نودیرو میں دوران شادی اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب خوشی میں بجنے والے ڈھول کی آواز پر شادی ہال کے کونے میں بندھا بیل رسی توڑ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا، اس بیل کو ٹھیک کچھ دیر میں ذبح کرکے باراتیوں کے لئے گوشت پکانے کی تیاری بھی مکمل کی جا چکی تھی، بیل کے فرار ہونے پر دولہے کے احباب مشکلات سے دوچار ہوگئے، میزبان کے لوگ بیل کی تلاش میں شہر بھر میں نکل پڑے لیکن ہر طرف دھند چھائی رہنے کے باعث کہیں بھی بیل نظر نہیں آیا. اس واقعے سے میزبان کو نہ صرف فرار بیل کی خریداری پر خرچ کی گئی سوا لاکھ روپے کی رقم کا نقصان اٹھانا پڑا بلکہ فوری طور پر دوسرا بیل خرید کر باراتیوں کے لئے گوشت تیار کرانے میں موقع پر پہلے سے دوگنی روقم خرچ کرنی پڑ گئی.ادھر اس واقع کی خبر شہر بھر میں پھیل جانے پر دوران دعوت ولیمہ شادی ہال میں شرکت کے لئے آنے والے تمام مہمانوں کی گفتگو کا دلچسپ موضوع رہا.

مزید خبریں

Back to top button