وزیرآباد: چوہدری ریاض سلہریا کے صاحبزادے محمد عبداللہ کی شادی، ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)مینجر پی ٹی سی ایل چوہدری محمد ریاض سلہریا کے صاحبزادے انجینئر محمد عبداللہ کی شادی خانہ آبادی معروف ماہرِ تعلیم محمد شفیق سلہریا کی صاحبزادی سے نہایت خوش اسلوبی اور خیر و خوبی کے ساتھ انجام پائی۔اس موقع پر منعقدہ دعوتِ ولیمہ میں علاقہ کی سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات، مقامی انتظامیہ، وکلا، صحافیوں، اساتذہ، پی ٹی سی ایل کیافسران و ملازمین، معززینِ شہر اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے دولہا کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کی خوشحال، کامیاب اور پُر سکون ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔



